Mishkat Al-Masabih


Mishkat Al-Masabih – Ma’a Al-Ikmaal Fi Asma’ Ar-Rijal

Author: Imam Wali uddin Muhammad Bin Abdullah At-Tabrezi

Mishkat Al-Masabih is a prominent book of hadeeth and infact a combination of two books: a) Masabih As-Sunnah b) Mishkat. It is one of the top most books of ahadith and is taught in various Madaris as a text book. It is one of the reason that the people of knowledge have written many commentaries on it. It is also important for one who reads Mishkat to also read about the Asma wa Ar-Rijal which is also discussed in this book towards the end.


عنوان: مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال
مصنف : شیخ ولی الدین الخطیب التبریزی
مترجم: ابو انس محمد سرور گوہر
تحقیق و تخریج: حافظ زبیر علی زئی


مختصر بیان:مشکوٰۃ المصابیح حدیث کی ایک معروف کتاب ہے۔ جسے اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ کتاب شاملِ نصاب ہے ۔اس لیے بہت سے اہل علم نے اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں ۔ صاحب مشکوٰۃ نے احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے انتہائی ذمہ داری سے ادا کی ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس میں شامل اشاعت الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے ۔کتاب ہذا پر مذکورہ معروف علمی شخصیات کے کام کی وجہ سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)۔

Download Vol 1 Size: 17.2 MB | Downloaded 692 times

Download Vol 1 Size: 17.1 MB | Downloaded 457 times

Download Vol 1 Size: 15.6 MB | Downloaded 451 times

Subscribe to our newsletter

To be updated with all the latest articles, news, and announcements In Sha Allaah.

RELATED ARTICLES

Al-Itqaan Fi Uloom Al-Quran

Tabiyeen

Most Popular